نوازشریف کے خلاف مقدمات ہی نہیں کیس بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، شہبازشریف

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی، قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے نجات دلائیں گے۔

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف صرف مقدمات ہی نہیں مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، ہم قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کیے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات دیں۔

شہبازشریف سے رانا اقبال و دیگر کی ملاقات

شہباز شریف سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی اور نوید اسلم لودھی نے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ، سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران شہباز شریف سے ملے۔

شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی، شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟