کورونا ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کورونا ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان اور ریسرچر سینتالیس سالہ آندرے بوٹیکوف جمرات کے روز اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ روسی پولیس نے قتل کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق آندرے بوٹیکوف کو مبینہ طور پر بیلٹ سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ وہ گیمالیا نیشنل ریسرچ سینٹر فار ایکولوجی اینڈ میتھمیٹکس سے بطور سینئر ریسرچر وابستہ تھے۔

رپورٹس کے مطابق، بوٹیکوف ان 18 سائنسدانوں میں سے ایک تھے جنہوں نے 2020 میں کورونا  کے خلاف سپوتنک وی ویکسین تیار کی تھی۔

جس کی وجہ سے انہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2021 میں کووڈ ویکسین پر کام کرنے پر ’ آرڈر آف میرٹ فار دی فادر لینڈ ایوارڈ ‘ سے نوازا تھا۔

روسی تفتیشی ادارہ  نے جو اس پراسرار موت کی تحقیقات کر رہا ہے، ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے  کہ اس موت کی تحقیقات قتل کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

تفتیشی ادارے کے مطابق انتیس سالہ نوجوان نے بیلٹ سے آندرے بوٹیکوف کا گلا گھونٹ کر مارا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ گھریلو تنازعے کے نتیجے میں پیش آیا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ آندرے بوٹیکوف کی لاش ملنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ، جس نے دوران تفتیش جرم بھی قبول کیا اور اس پر فرد جرم عائد بھی کردی گئی۔

یاد رہے کہ ماسکو میں گزشتہ کچھ عرصہ سے کئی معروف شخصیات کی پراسرار اموات واقع ہو چکی ہیں۔ جس میں ایک اعلیٰ فوجی جنرل کی خودکشی سمیت پچھلے دنوں صدر ولادیمیر پوتن کی قریبی ساتھی خاتون کی بلند عمارت سے گر کر ہلاکت شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

72 شوگر ملز کے جرمانے، سپریم کورٹ نے ٹریبونل کو 90 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

‘نک دا کوکا’ گانے پر قوال فراز خان کے خلاف مقدمہ درج

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تقرری، جوڈیشل کمیشن نے اجلاس طلب کرلیے

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

ویڈیو

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال