عام انتخابات 2024: لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، الیکشن نہیں لڑوں گا، شاہد خاقان عباسی

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات کا حصہ نہیں، الیکشن نہیں لڑوں گا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہوتی ہے، ملک میں آئین ہوتا ہے، قانون ہوتا ہے قانون کو پڑھ لیں۔
شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آپ ن لیگ چھوڑ رہے ہیں یا نئی سیاسی جماعت بنائیں گے؟ اس پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے۔ میں خود کہتا ہوں ون وے میں رہیں اور لاپتا بھی نہ ہوں۔ 4 سال سے نیب میں کیس زیر التواء ہے۔ 4 سال سے ایک گواہ نہیں آیا اور کیس بھی نہیں چلا۔ ایک میٹنگ اٹینڈ کرنے پر 4 سال سے نیب کی عدالتوں میں کھڑے ہیں۔ کیا آج کے نیب چیئرمین کو بھی نہیں پتا کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جو ظلم ہو رہا ہے اس کا حساب کون دے گا؟ آج ہمارا سپریم کورٹ راتوں کو کھلتا ہے اور فیصلے کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کو ان لوگوں کا احساس کیوں نہیں، جن کے فیصلے 4 سال سے عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 13 فروری یعنی عام انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp