نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ریفرنسز واپس لے لیے

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا ہے، نیب نے ریفرنسز واپس لے لیے۔

احستاب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہے ہیں۔

نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے پر احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا، کیس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا، نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp