ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ عمران خان کے ہاتھ، بیرسٹر گوہر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کا حتمی فیصلہ جیل میں قید بانی رہنما عمران خان خود کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے خود بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے تحریک انصاف کی انتخابی پالیسی اور پارٹی کو درپیش مسائل پر مختصر بات کی۔

چیئرمین بننے سے پارٹی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

بیرسٹر گوہر خان کے مطابق وہ پارٹی کے منتخب چیئرمین ہیں تاہم ان کے چیئرمین بننے سے پارٹی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

’میں چیئرمین ہوں لیکن حقیقی چیئرمین عمران خان ہیں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا کہیں اور، سب مل کر پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔ ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔‘

بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ مقتدر حلقوں کے خلاف ان کا بیانیہ کبھی سخت نہیں تھا اور نہ ہی ابھی بیانیے میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

’ہماری جماعت عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے عدالتوں میں ہے۔۔۔ ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہم انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، جو شفاف ہو۔۔۔ ہماری پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے اور کسی بھی صورت میں بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ ‘

الیکشن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ مخصوص انتظامی افسروں کی بطور ڈی آر اوز اور آر اوز تعیناتی انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد پر سوالیہ نشان ہے، ان کے مطابق نگراں وزراء مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں جو ملک میں آئندہ شفاف انتخابات کے دعووں پر ایک اور سوالیہ نشان ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی 70 فی صد مقبول اور واحد جماعت ہے جس نے شفاف انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرائے، ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ غیر جانبدار نہیں ہیں۔’سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ منظور ہے۔۔۔ یہ بھی احکامات جاری کریں کہ شفاف انتخابات ممکن بنایا جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟