دنیا کا سب سے پرانا قیدی اسرائیل جیل سے رہا

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی حکومت نے دنیا کے سب سے پرانے قیدی کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے اسرائیلی قید میں 40 سال گزارنے والے فلسطینی قیدی کو رہا کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حکام نے 66 سالہ کریم یونس کو تل ابیب کے شمال میں واقع جیل سے جمعرات کی صبح رہا کیا۔

کریم یونس کو مقبوضہ گولان ہائٹس پر اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے الزام میں 1983 میں گرفتار کیا گیا تھا، جن کی جمعرات کے روز رہائی کے موقع پر عوام اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔

رہائی کے بعد عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کریم یونس نے کہا کہ مجھے آزاد کردیا گیا لیکن میں اپنے پیچھے دیگر قیدیوں کو چھوڑ آیا ہوں، مجھے امید ہےکہ ہم جلد ان تمام قیدیوں کی رہائی کی بھی خوشی منائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار