آسٹریلیا کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔
بولی ووڈ اداکار شاہ رُخ خان کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 24.75 بھارتی کروڑ روپے (یعنی 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔
That’s a GRAND return to the IPL for Mitchell Starc 😎
DO NOT MISS the record-breaking bid of the left-arm pacer who will feature for @KKRiders 💜💪#IPLAuction | #IPL pic.twitter.com/D1A2wr2Ql3
— IndianPremierLeague (@IPL) December 19, 2023
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ (2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں ٹیم میں شامل کیا تھا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بنے تھے۔
THE BIGGEST IPL BID EVER 😱
HISTORY CREATED here at the #IPLAuction
Australia’s World Cup winning captain Pat Cummins is SOLD to @SunRisers for a HISTORIC INR 20.5 Crore 💰💰💰💰#IPL pic.twitter.com/bpHJjfKwED
— IndianPremierLeague (@IPL) December 19, 2023
آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد انڈین پریمئیر لیگ میں واپسی کی ہے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ دینے کیلئے لیگز میں کھیلنے سے گریز کررہے تھے۔
سال 2018 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کی خدمات 9.4 کروڑ روپے میں حاصل کی تھیں تاہم وہ انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
مچل اسٹارک نے سال 2014 میں اپنے آئی پی ایل کیرئیر کا آغاز رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے 28.71 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اگلے برس 13 میچوں میں صرف 14.55 کی شاندار اوسط کے ساتھ 20 وکٹیں لیکر کامیاب بولر رہے تھے۔