ملک میں الکیٹرک بائیکس کی مانگ میں اضافہ

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں متوسط طبقے کا انحصار موٹر سائیکل پر ہے۔ ویسے بھی رواں برس پیٹرول کی قیمت میں  اضافے سے مڈل کلاس بھی خاصی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث ایک بڑی تعداد کو کار کا استعمال ترک کرکے موٹر سائیکلوں کی جانب رخ کرتا دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جو لوگ سواری کے طور پر موٹر سائیکل استعمال کیا کرتے تھے وہ بسوں میں  سفر کرنے کو ترجیح دینے لگے۔ تاہم ملک میں ان دنوں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ایزی بائکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی معین ملک کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بائکس پاکستان کا نہ صرف مستقبل ہیں بلکہ یہ ملک کی اشد ضرورت بھی بن چکی ہیں۔

علی معین ملک نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی بنا پر پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے عوام کے لیے اپنی سواری کا استعمال مشکل تر کردیا ہے اس لیے  ان کی کمپنی نے پاکستان میں ای بائکس کو متعارف کروایا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد بھی فضائی آلودگی کی زد میں آرہا ہے اس لیے بھی الیکٹرک بائیکس یہاں کے لیے موزوں ہیں کیوں کہ یہ نہ صرف بجٹ فرینڈلی ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان بائکس کے استعمال کے ذریعے آواز کی آلودگی کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp