سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے کیپیٹل ہل حملہ کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

 عدالت نے 3-4  کے اکثریتی اور تاریخی فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل کیا ہے۔ اس سے قبل دیگر ریاستوں کی سپریم کورٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کے خلاف فیصلے دیے تھے۔

فیصلے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 4 جنوری 2024 تک امریکا کی مرکزی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکیں گے جس کا ڈونلڈ ٹرمپ ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ کولوراڈو کی سپریم کورٹ کا فیصلہ دیگر امریکی ریاستوں پر لاگو نہیں ہوتا اور زیر التوا اپیل کے باعث اس فیصلے پر عملدرآمد اگلے ماہ تک روک دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق صرف 5 مارچ کو ہونے والے ریاست کولوراڈو میں ہونے والے ری پبلکن پارٹی کے انتخابات پر ہوتا ہے جن میں ووٹرز اپنے پسندیدہ صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں کرتے ہیں، تاہم اس فیصلے کا آئندہ برس نومبر میں ہونے والے عام انتخابات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل حملے میں ٹرمپ کے ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے، انہیں امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی ایک شق کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے جو کسی شخص کو بغاوت یا بغاوت میں ملوث ہونے پر کوئی سرکاری عہدہ سنبھالنے سے روکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp