ڈاکٹروں کا کہنا ہے ’ ابھی تو میں جواں ہوں ‘ ، امریکی صدر

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتے ہیں ۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صدر جو بائیڈن کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی ذمہ داریاں پوری کرنے کے اہل ہیں۔

اپنے سالانہ طبی معائنے کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ’ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتا ہوں‘۔

وائٹ ہاؤس نےبتایا کہ جوبائیڈن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال پہنچے جہاں وہ ڈھائی گھنٹے تک موجود رہے، اس سالانہ معائنے میں 20 ڈاکٹروں کی ٹیم شامل تھی۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ ان کی صحت گزشتہ سال سے کچھ مختلف نہیں۔ واضح رہے کہ ایک سروے کےمطابق 86 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن دوسری بار صدر بننے کے لیے عمر رسیدہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں