ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاداب خان پولیس میں بھرتی ہوگئے؟

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب  پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان و آل راؤنڈر  شاداب خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اور انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا۔

قومی کرکٹر شاداب خان نےسینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے شاداب خان کو پنجاب پولیس کا  برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونا ایک اعزاز ہے۔نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا ۔

اس موقع پر  شاداب خان  نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہونگا ۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا ۔شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے۔ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور اسپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم