‎پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔ امیدواران 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جع کرواسکتے ہیں، تاہم پاکستاب تحریک انصاف کے جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کاغذات چھیننے کا الزام

‎پاکستان تحریک انصاف کے ایڈشنل سیکریٹری جنرل عمیر نیازی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے والد سے پولیس کی جانب سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں۔

امیدواروں کا اعلان اسکروٹنی کے بعد

اس ساری صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جو ملک بھر میں تمام امیدواران تک پہنچا دی گئی ہے۔

‎ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل ‎ہونے کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد امیدوار اپنا ٹکٹ جمع کروائیں گے، تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہشمند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تحریک انصاف نے اپنے امیدواران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور اسکروٹنی سے گزرنے کے لیے ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہونا لازمی نہیں اس لیے جن امیداواران کو گرفتاری کا خدشہ ہے وہ اپنے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کو بھیج کر کاغذات نامزدگی کی منظوری لیں، جبکہ تائید کننددہ اور تصدیق کنندگان میں وکلا کے نام لازمی شامل کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تائید اور تجویزکنندگان کی حفاظت کی ہدایت

تحریک انصاف نے اپنے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد کو تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں تاکہ اسکروٹنی کے وقت تائید کنندگان اور تجویز کنددگان ریٹرنگ افسران کے سامنے پیش ہوسکیں۔

تحریک انصاف نے امیدواروں کو ہدایات کی ہے کہ اپنے اوپر تمام درج مقدمات کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کے ساتھ ضرور فراہم کریں اگر کسی کو اپنے اوپر درج مقدمات کا علم نہیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کرکے تفصیلات حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp