بغیر اجازت ہاتھ پر سیاہ پٹی کیوں باندھی؟ آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کردی

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی سرزنش کی ہے۔

عثمان خواجہ نے پرتھ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران بازو پر سیاہ پٹی باندھی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کی گورننگ باڈی نے ان پر فرد جرم عائد کی۔ آئی سی سی نے کہا کہ عثمان خواجہ نے پرتھ میچ میں سیاہ پٹی پہننے سے پہلے اس کی کی منظوری نہیں لی تھی۔

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا عثمان خواجہ پر لباس اور سازوسامان کے ضوابط کی شق ’ایف‘ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ عثمان نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک ذاتی پیغام (آرم بینڈ) ڈسپلے کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کی پیشگی منظوری نہیں لی تھی جو ایک اور خلاف ورزی ہے اور پہلے جرم کی منظوری ایک سرزنش ہے۔

یہ معاملہ وقت سامنے آیا جب خواجہ کو اپنے جوتوں پر ہاتھ کی لکھائی کے ساتھ دیکھا گیا جس میں لکھا تھا ’آزادی ایک انسانی حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘۔

خواجہ کو خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے یہ جوتے آئندہ کسی ٹیسٹ میچ کے دوران پہنے تو انہیں آئی سی سی کی جانب سے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں 360 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جس کی دوسری اننگز میں عثمان نے 90 رنز بنائے تھے۔ گو اس میں عثمان نے اپنے جوتے ڈھانپ لیے تھے لیکن ان کے بازو پر سیاہ پٹی نمایاں طور پر دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم