شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو پیانگ یانگ بھی حملے میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔
انہوں نے یہ انتباہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد جمعرات کو جاری کیا۔
مزید پڑھیں
ملاقات کے ایجنڈے میں ’جوہری اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی‘ شامل تھی اور اتحادیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پیانگ یانگ کی طرف سے امریکا یا جنوبی کوریا پر کسی بھی جوہری حملے کا نتیجہ شمالی کوریا کی حکومت کے خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے اپنی فوج کے میزائل بیورو کو بتایا کہ جب دشمن اسے جوہری ہتھیاروں سے اکسائے تو جوہری حملے سے بھی نہ ہچکچائیں۔
دریں اثنا امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے اس کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا، جس میں شمالی کوریا پر زور دیا گیا کہ وہ مزید اشتعال انگیزی کرنا بند کرے اور بغیر کسی شرط کے ٹھوس بات چیت میں شامل ہونے کا ہمارا مطالبہ قبول کرے۔