پاکستان کو سال 2024 میں حیات نو کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو سنہ 2024 کو حیات نو کی ضرورت ہے جہاں ہم اپنے وطن کے ہر حصے کی تاریخ، ثقافت اور زبانوں کی ملکیت قبول کریں۔

قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے اور جب جب ملک کے شاعر نوجوان ادیب جاگ جاتے ہیں تو اس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔
حیدرآباد میں منعقدہ شیخ ایاز میلہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس میں کیا حرج ہے کہ ہم اپنی تمام زبانوں اور بولیوں کو ترویج دیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں سکھایا جائے اور ہر زبان بولنے والوں کو اپنی اپنی زبانوں کی اونرشپ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا پنجاب، کشمیر، پشتونخوا، بلوچستان اور سندھ کی ثقافت اور تاریخ کو ایک ملک کی حیثت سے اون کریں تو اس احیا کا آغاز کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ثابت کیا ہے کہ پی پی پی میں یہ صلاحیت ہے کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آئندہ بھی اگر یہ سوچ جاری نہیں رکھی جاسکتی تو ہم ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیوں کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں تقسیم در تقسیم کی جائے لیکن اگر نوجوان یہ بات سمجھ جائیں تو ہمارا ملک جیت جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp