پاکستان مختلف مذاہب و عقائد کا گلدستہ ہے اور اقلیت کے ساتھ ہی ملک مکمل ہوتا ہے، نواز شریف

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے افراد نے ملک کی ترقی و حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

پارٹی ٹکٹس کے اقلیتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اقلیتی شہریوں نے بھی پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے بلکہ فوج میں رہ کر بھی ملک کی حفاظت کی اور ان کی ایمانداری اور خلوص بھی لائق تحسین ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہماری پارٹی میں آپ کی برادریوں کے ایسے بیشمار افراد ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دیں اور اسے مضبوط بنانے میں اہم کرادار ادا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ اقلیت کے ساتھ مل کر ہی پاکستان مکمل ہوتا ہے اور ہمارا ملک مختلف مذاہب و عقائد کا ایک گلدستہ ہے جسے ہم آنے والے وقتوں میں مزید سجائیں گے اور خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیت پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ قائد ن لیگ نے کہا کہ ’کرسمس کی بھی آمد آمد ہے میں دنیا بھر کے مسیحیوں افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے لیے سب برابر ہیں ویسے بھی میں تو خود کو ایک ادنیٰ آدمی سمجھتا ہوں لیکن جو قومی لیڈر ہوتے ہیں وہ سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp