الیکشن کمیشن کو مراسلہ،مسلم لیگ ن آخر چاہتی کیا ہے؟

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے  الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

 سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے صرف 3 دن دیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 7 دن مختص کئے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اس کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں۔ دستاویزات مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ جب کہ دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہو جاتے ہیں۔

اس صورتحال کے ذکر کے ساتھ الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے فروری کی پولنگ تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں