بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں چارج شیٹ کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں چارج شیٹ کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں چارج شیٹ کے خلاف درخواست قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بینچ کا حصہ تھے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سائفر کیس میں 13 دسمبر کی فردِ جرم چیلنج ہی نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ آج کی ہائیکورٹ کارروائی کا انتظار کیا جائے۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ہائیکورٹ بری کر دے تو بھی اس درخواست پر کچھ نہیں ہوسکتا، فرد جرم کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ آج التواء دیدیں آئندہ سماعت پر شاید درخواست واپس لے لوں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کیس ملتوی ہوا تو ضمانت والا بھی ساتھ ہی ہوگا، سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp