صدر مملکت اور وزیراعظم کا رابطہ، بلوچ مظاہرین کے حوالے سے اظہار تشویش

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹیلی فونک رابطہ  ہوا جس میں دونوں نے بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش کیا۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو بتایا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گای۔

گورنر بلوچستاننے کہا کہ  پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے تھا اور حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔

عبدالولی کاکڑ نے کاہ کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے۔ دونوں رہنماؤں کا بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں