آڈیو لیکس کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو 19 فروری ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ڈی جیز آڈیو لیکس کیس میں 19 فروری 2024 کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور سردار لطیف کھوسہ کی آڈیو کیسے ٹیپ ہوئی؟ کس نے لیک کی؟ اکاؤنٹ ہولڈر کون ہے؟ آئی بی اس حوالے سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔

جسٹس بابر ستار کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ آئی ایس آئی کے پاس سوشل میڈیا پر معلومات جاری کرنے کے سورس کے تعین کی صلاحیت موجود نہیں۔ انٹیلی جنس بیورو بھی انکوائری کرکے غیرقانونی طور پر آڈیو لیک کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شیئر کرنے والوں کا تعین کرے اور 3 ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے۔

ڈی جی آئی بی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں کہ شہریوں کی سرویلنس کون کرسکتا ہے، ڈی جی آئی بی بتائیں کہ کیا ریاستِ پاکستان کے پاس اس غیرقانونی سرویلنس کو روکنے کی صلاحیت ہے؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹیلی فون کالز ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اٹارنی جنرل نے کہا تمام شہریوں کی پرائیویسی اور حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

حکمنامے کے مطابق آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر کس نے ریلیز کیں؟ ایف آئی اے نے جواب کے لیے مہلت طلب کی ہے، ایف آئی اے آڈیو لیکس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیل کیساتھ رپورٹ پیش کرے۔ ڈی جی ایف آئی اے پیش ہو کر بتائیں کہ فون کالز کی سرویلنس اور ریکارڈنگ کیسے ہو سکتی ہے؟

آئی ایس آئی نے وزارت دفاع کے ذریعے آڈیو لیکس پر اپنی رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے پاس سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی معلومات کے سورس کا تعین کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی اور سینیئر وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کال لیک ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں