اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ، پولیس کیا کر رہی ہے؟

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی اور قتل کے واقعات ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ 19 دسمبر کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 70 سے زیادہ ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 دسمبر کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقہ میں پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف راہزنی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنے بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کے مطابق اے ایس ایف سارجنٹ طاہرہ پروین سے روات میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک موبائل اور 6 ہزار روپے چھین لیے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کچھ ایف آئی آرز تھانوں میں لاکھ کوشش کے باوجود بھی درج نہیں ہوتیں۔ گزشتہ ہفتے میں جی 13 اسلام آباد میٹرو اسٹیشن پر 3 اسنیچینگ کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق یہاں پولیس فائرنگ کی آواز سننے کے باوجود بھی نہیں آتی۔ ہفتے میں 3 وارداتوں کے بعد اب اس میٹرو اسٹیشن پر آتے ہوئے خوف آتا ہے۔

جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد کے کرائم ریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی عثمانی نے کہاکہ گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ ہونے والے واقعات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض بہترین طریقے سے سرانجام دے رہی ہے جس کے باعث جرائم کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں جرائم بڑھنے کی وجہ پولیس کی نااہلی ہے، اسرار راجپوت

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے برسوں سے کرائم بیٹ کرنے والے رپورٹر اسرار احمد راجپوت نے کہاکہ اسلام آباد میں کرائم ریٹ بڑھ رہا ہے۔ پہلے افغانیوں پر تھوپ دیا جاتا تھا کہ ان کی وجہ سے بڑھ رہا ہے لیکن اب تو وہ جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں کرائم ریٹ بڑھنے کی وجہ صرف پولیس کی نااہلی ہے کیونکہ پولیس اپنے کام کے بجائے سیاسی بحران کی زد میں ہے۔ ملک میں جو سیاسی ماحول ہے پولیس کا سارا رجحان صرف اسی کی جانب ہے۔

پولیس افسران سیاسی شخصیات کو خوش کرنے میں لگے ہیں

انہوں نے کہاکہ پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ اس وقت صرف سیاسی ماسٹر کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی اگر ملزم کی شناخت اور اس تک پہنچ جائیں تو بھی پولیس اس پر ایکشن نہیں لے رہی۔

انہوں نے کہاکہ اگر یونہی چلتا رہا تو اسلام آباد میں کرائم ریٹ میں اضافہ ہی ہوتا جائے گا اور اس کی ذمہ داری بھی کوئی نہیں لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟