نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت کب ہو گی؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت عام انتخابات کے بعد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت اگر اعتراضات کی سماعت کی گئی تو 8 فروری کے الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن سمیت دیگر نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھائے ہوئے ہیں۔

’شہبازشریف کی اتحادی حکومت کے آخری ایام میں نئی مردم شماری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کی ہیں اور اسی وجہ سے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکا تھا‘۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت فوری نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے احکامات دیے ہیں کہ انتخابات ہر صورت 8 فروری کو کروائے جائیں اور تاخیر کے سارے دروازے بند کر دیے ہیں۔

انتخابات 8 فروری سے آگے نہ جانے کے لیے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے ہنگامی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ بھی معطل کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp