سابق صدر مملکت و سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کہہ چکے ہیں انتخابات ضرور ہوں گے۔
آصف علی زرداری نوابشاہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
مزید پڑھیں
سابق صدر مملکت نے کہاکہ پیپلزپارٹی انشااللہ حکومت بنائے گی، ہمارا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ آپ کو محنت کرنی چاہیے، پہلے تو بغیر محنت کے ہی آ گئے تھے۔
یاد رہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ گزشتہ روز ختم ہو گیا تھا اور اب 31 دسمبر تک اسکروٹنی ہو گی۔
تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی جانب ہے مگر آصف زرداری محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ جارحانہ رویہ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔