پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین کو مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا ہے اور وہ تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عیسائی کمیونٹی اپنی عید منا رہی ہے، خوشیوں کے ان لمحات میں مسلمانوں کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے معروف عالم دین علامہ طاہر اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینا کوئی گناہ نہیں ہے۔
’مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں‘ صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے تہنیتی پیغامات
آج آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے بھی کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔
مسیحی برادری کی عید کے موقع پر اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مسیحیوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
View this post on Instagram
ماور حسین کی ویڈیو پوسٹ ہونے کی دیر تھی کی سوشل میڈیا صارفین نے اُن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور مختلف مشورے دینا شروع کر دیے۔
کچھ صارفین نے کہاکہ آپ کو اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنا چاہیے جبکہ کچھ نے کہاکہ فلسطین میں اس وقت تباہی ہو رہی ہے اور آپ مسیحی کمیونٹی کو مبارکبادیں دے رہی ہیں۔