خیبرپختونخوا میں پہلی بار ہندو برادری کی سویرا پرکاش جنرل نشست کے لیے الیکشن لڑیں گی

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں پہلی بار اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔

اقلیتی خاتون امیدوار سویرا پرکاش کا تعلق خیبر پختونخوا کے دور افتادہ ضلع بونیر کے ہندو برادری سے ہے۔ سویرا کا تعلق بونیر کے علاقے ڈگر سے ہے۔ جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بھی تعلق رکھتے ہیں۔ سویرا پرکاش پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ ان کا خاندان 3 دہائیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک سیاست میں سرگرم ہے۔ تاہم یہ پہلی بار ہے کہ اقلیتی برادری سے کوئی امیدوار جنرل نشست سے الیکشن میں حصہ رہا ہو۔

آر او آفس سے جاری لسٹ کے مطابق خاتون امیدوار نے پی کے 25 بونیر سے جنرل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ سویرا پرکاش واحد خاتون اور اقلیتی امیدوار ہیں۔

پی پی پی خیبر پختونخوا نے بھی سویرا پرکاش کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تصدیق کی ہے۔ پی پی پی کے مطابق قیادت جلد امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ سویرا پرکاش کا نام مخصوص نشستوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

سویرا پرکاش نے اقلیتی خواتین کے لیے راہ ہموار کی؟

بونیر سے تعلق رکھنے والے صحافی انور زیب کے مطابق سویرا پرکاش پہلی خاتون ہیں جو جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آئی ہیں۔ سویرا کا تعلق ترقی پسند سیاسی جماعت سے ہے جو ہمیشہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتی آئی ہے۔ بونیر جیسے علاقے سے خاتون اقلیتی امیدوار کا سامنے آنا خوش آئند ہے۔

صحافی انور زیب نے بتایا کہ سویرا پرکاش کو کامیابی ملتی ہے یا نہیں الیکشن کے بعد ہی پتا چلے گا لیکن انھوں نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ سیاست صرف مردوں کے لیے ہی نہیں عورتیں بھی کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے