نئے سال کی آمد: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے سال کی آمد پر دبئی کے بعد شارجہ میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، شارجہ نے امارات میں نئے سال کی تعطیل کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق چھٹی کا اطلاق امارات میں سرکاری محکموں اور اداروں پر ہوگا۔

شارجہ کے محکمہ انسانی وسائل نے پیر کو اعلان کیا کہ یکم جنوری 2024 کو شارجہ کے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے لیے نئے سال کی سرکاری چھٹی ہوگی۔ تاہم سرکاری اوقات کار منگل 2 جنوری 2024 سے دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت اور وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری کو سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات میں یکم جنوری کو عام تعطیل کے اعلان کا مقصد ملک کے زیادہ تر لوگوں کو نئے سال کے موقع پر سہولت بخشنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ لمبی چھٹیوں کے بعد آرام کرکے دوبارہ کام شروع کیا جاسکے۔

واضح رہے اس سے قبل دبئی اتھارٹی نے بھی اپنے سرکاری شعبے کے لیے نئے سال کی تعطیل کا اعلان یکم جنوری 2024 پیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟