ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے ٹوئٹر پر دونوں ٹیموں کے ایک ہی گروپ میں ہونے کی تصدیق کی۔
رواں برس ستمبر میں ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان اپنے گروپ میں کوالیفائر کے ساتھ شامل ہوں گےجب کہ دوسرے گروپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہوں گے۔
ہر گروپ کی نمبر ون اور ٹو ٹیمیں گزشتہ برس کے فارمیٹ کی طرح ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ اس بار ایشیا کپ 50 اوورز کا ہو گا۔
خیال رہے کہ اس سال ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے لیکن یہ بھی امکان ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی بڑی کوششوں کے بعد ملی ہے اور ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے لیے اپنی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے۔