پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں مزیدار اور سنسنی خیز میچوں میں مصروف رہے گی جن میں کچھ اضافی سیریز بھی اب شیڈول کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر کلین سویپ کرلیا

روایتی حریفوں کے خلاف ہوم سیریز سے لے کر بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس اور بیرون ملک چیلنجز تک کا شیڈول شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔

فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہمیشہ کی طرح کسی بھی ملک کے دورے کے شیڈول میں ردوبدل کے امکانات بھی رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے مقامات، تاریخوں کا اعلان، پاکستان کے لیے نیوٹرل وینیو بھی شامل

مصروف شیڈول کا مطلب ہے کہ اگلے 2 پی ایس ایل ٹورنامنٹس کے لیے ونڈوز بھی واضح ہو گئی ہیں، پی ایس ایل 11 اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی امید ہے۔

تمام براعظموں میں ریڈ بال اور وائٹ بال اسائنمنٹس اور آئی سی سی کے متعدد ایونٹس کے امتزاج کے ساتھ، پی سی بی کا بقیہ ایف ٹی پی سائیکل قومی ٹیم کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطح کی کرکٹ کو یقینی بناتا ہے، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو ثابت کرنے کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کا ہدف خود کو تینوں فارمیٹس میں ایک طاقت کے طور پر دوبارہ منوانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp