سینچورین باکسنگ ڈے ٹیسٹ: ربادا نے بھارتی ٹیم پر قہر برسا دیا

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل فریڈم ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کی طرح اس میچ کو بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

سینچورین میں میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا اور مضبوط بھارتی بیٹنگ جنوبی افریقہ کے تیز بولرز کے آگے لڑکھڑا گئی اور پہلے روز کے اختتام پر 208 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر یشوی جیسوال 17، شبمن گل 2، ویرات کوہلی 38، شریاز ایئر 31، ایشون 8، شاردل ٹھاکر 24 جبکہ جسپریت بمراہ ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کے ایل راہول نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنا لیے ہیں جبکہ ان کاساتھ دینے کے لیے محمد سراج وکٹ پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے بولرزنے نپی تلی لائن و لینتھ پر بولنگ کی اور بھارت بیٹرز کو وکٹ پر رکنے نہ دیا۔ کگیسو ربادا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ناندرے برگر نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 ہے۔ بارش کے باعث پہلے دن صرف 59 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہو سکا۔

امپائرز کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ پہلے دن جو وقت ضائع ہوا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے اس ٹیسٹ میچ کے اگلے 4 روز میں ہر دن 98 اوورز کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘