اہل غزہ سے اظہار یکجہتی، شارجہ حکومت نے سال نو تقریبات پر پابندی عائد کردی

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شارجہ کی حکومت نے اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سال نو کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

شارجہ پولیس کے اعلان کے مطابق اس بار نئے سال کے استقبال کے لیے آتش بازی کی تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔

 اس ضمن میں پولیس نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 21 ہزار کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے حماس کے خاتمے تک حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد غزہ میں مزید کئی ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور زمینی آپریشنز کے نتیجے میں غزہ کی 24 لاکھ آبادی کو پانی، خوراک، دواؤں اور بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

غزہ میں محدود پیمانے پر امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث 19 لاکھ شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی