سابق فلم اسٹار نور کی سیاست میں انٹری

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد اداکارہ نور بخاری نے سیاست میں انٹری دے ڈالی، فلم سٹار نور نے جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے آئی پی پی کی جانب سےخواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔

اداکارہ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں ان کے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ نور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وجہ بتائی تھی کہ وہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہیں۔

نور بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی سے کیا تعلق ہے؟

سابقہ فلم سٹار و اداکارہ نور بخاری 4 شادیوں میں ناکامی کے بعد اب استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، ماضی میں نوربخاری شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہ چکی ہیں، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

اداکارہ نور بخاری نے کچھ سال قبل شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، انہوں نے شوبز چھوڑنے کی وجہ اسلام میں دلچسپی بتائی تھی۔ ان کے مداحوں نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا تھا، جس کے بعد نور بخاری حجاب میں اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

حال ہی میں رواں سال ستمبر میں نور بخاری اور عون چوہدری نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے سابقہ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو آٖفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ بھی کیا۔

نور بخاری نے کس کس سے شادی کی؟

نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی، انہوں نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف چند ماہ ہی چل سکی۔

41 سالہ نور بخاری کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ختم ہوگئی۔ اس کے بعد 2019 کے اختتام پر نور بخاری نے پانچویں شادی دوبارہ اپنے تیسرے شوہر یعنی عون چوہدری سے کی۔

واضح رہے نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مخصوص نشست کی امیدوار ہیں، جبکہ ان کے شوہر جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہیں۔ عون چوہدری شہباز شریف کے دور وزیر اعظم اور عمران خان کے وزیر اعظم کے دور میں مشیر خاص بھی رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp