اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 96 ویں آسکرایوارڈز کے لیے 10 کیٹاگریز میں شارٹ لسٹڈ فلموں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ ان میں سے، گریٹا گیروِگ کی فلم’باربی‘ 5 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جو کہ 3 اندراجات کے ساتھ بہترین اوریجنل گانے کے سیکشن میں غالب ہے۔
فلم کے 3 گانوں کی نامزدگیاں سامنے آئی ہیں جن میں دعا لیپا کا پارٹی، بلی ایلیش اور ریان گوسلنگ اور مصنف-موسیقار مارک رونسن کا گانا شامل ہے۔ میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ کیٹیگریز میں فلم بیو از آفریڈ، فراری، اور فلم اوپن ہائیمر جیسی مذاحیہ فلموں کا انتخاب شامل ہے ۔
بہترین گرافکس کی فہرست میں گارڈین آف دی گلیکسی پارٹ تھری اور کیلر مون نے جگہ بنائی ہے ۔کرسٹو فر نولان کی فلم ’اوپن ہائیمر‘ کو آڈیو ڈیپارٹمنٹ میں بہترین اوریجنل اسکور کے لیے نامزدگی حاصل ہوئی ہے جبکہ ساؤنڈاینڈ ڈیزائن کیٹیگریز میں ڈیوڈ فنچر کی فلم ’دی کیلر‘ ، مائیکل مان کی فلم ’فراری‘ اور مارٹن سکورسیز کی فلم ’ کلرز آف دی فلاور مون‘ نامزدگیاں حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔
آسکر ایوارڈز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان 23 جنوری 2024 کو کیا جائے گا۔ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب آئندہ سال 10 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔