نگراں حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کی اجازت دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نگراں حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے، کیا انتخابی عمل ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر و دیگر وکلا نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات اور مشاورت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دائر درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہا کہ نئے اور پرانے چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ٹکٹوں کے معاملے پر مشاورت بنیادی حق ہے۔ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں تھا؟ سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟

پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات کرائے جانے کے احکامات جاری کیے۔ اور ریمارکس دیے کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں نگراں حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے، سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے جبکہ نگراں حکومت کی جانب سے ایڈشنل اٹارنی جنرل اور اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ پی ٹی آئی کے 700 ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت درکار ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت کی۔

عدالت نے درخواست کی مخالفت کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس نگراں حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ نگراں حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔

جس کے بعد عدالت نے مشاورت کی اجازت دے کر درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی