پروفیسر نذیر احمد شال کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں گراں قدر خدمات ہیں، مشعال ملک

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نذیر احمد شال نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کی۔ ان کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد میں گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروفیسر شال مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک بلند آواز تھے۔ اللہ پاک اُن کی مغفرت اور درجات بلند فرمائیں۔

یاد رہے کہ معروف سینئیر کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال طویل علالت کے بعد آج علیٰ الصباح لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔ پروفیسر نذیر شال کی عمر 77 سال تھی وہ گزشتہ 2 ماہ سے علیل اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں گردے اور سانس کا مرض تھا جس کے باعث اُن کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سینئیر حریت رہنما پروفیسر شال نے اپنی زندگی تحریکِ آزاد کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی، وہ تمام عمر کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے لیے سیاسی اور سفارتی طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے بھارتی مظالم سے تنگ آکر 1991ء میں مقبوضہ کشمیر سے پاکستان ہجرت کی اور پھر 2004ء میں وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے لندن چلے گئے، جہاں انہوں نے کشمیر سینٹر لندن کی سربراہی کی۔

پروفیسر نذیر احمد شال کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے روزنامہ کشمیر مرر، خبر ایجنسی صنعا نیوز، کشمیر پریس انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اور کشمیر سینٹر برطانیہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟