کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر غیر ملکی قبضے اور وحشیانہ جبر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے کیوں کہ حق خود ارادیت ان کا بنیادی حق ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے اس حق کو دبانا تنازعات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنتا ہے جیسا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین میں ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ عالمی برادری کی براہ راست اور بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے لوگوں پر غیر ملکی قبضے اور وحشیانہ جبر کو ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا تعین کرنے کا بنیادی حق دینے سے مسلسل انکار کے باوجود کشمیری عوام نے بہادری سے بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ہے اور حق خود ارادیت اور آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیری عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شقوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کے قابل نہیں بنایا جاتا۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری عوام کی منصفانہ اور جائز جدوجہد آزادی کی اپنی ثابت قدم سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ’افسر‘ بلی کی جانب سے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کا استقبال، اپنی پسند ناپسند سے بھی آگاہ کردیا

آزاد کشمیر: انتخابی ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کی پولنگ کا عمل مکمل

‘شریکِ حیات کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں’، احسن خان کا مداحوں کے نام پیغام

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں