ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات منظور اور مسترد کیے جانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چند اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں جب کہ شریف خاندان کے سبھی اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔
نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے تمام حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور
شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی حلقہ 123 سے منظور کئے گئے۔ دوسری جانب نوازشریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے منظور کئے گئے، ان کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض دائر نہیں کیا تھا۔
لاہور میں پی پی 165 کے لیے مریم نواز، پی پی 164 کےلیے حمزہ شہباز کے کاغذات کی جانچ پڑتا مکمل ہونے کے بعد منظور کر لیے گئے۔
خواجہ آصف، سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور
حلقہ این اے 71 سیالکوٹ سے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔
ادھر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 ضلع کیماڑی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد (ن) لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ افسر نے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔
مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لیےگئے ہیں۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لیے لاہور سے 3 حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جب کہ مریم نواز نے سرگودھا سے ایک حلقہ پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔ ترجمان مریم نواز کا کہنا ہےکہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔
پی ٹی آئی کے اعظم خان نیازی، بجاش نیازی، رانا مشہود کے کاغذات نامزدگی منظور
اسی طرح پی پی 172 سے پی ٹی آئی کے اعظم خان نیازی، بجاش نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، رانا مشہود کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
اسی حلقہ این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 124 لاہور سے عون چوہدری، رانا مبشر اقبال کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں
عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 284 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
ایاز صادق، عبدالعلیم، عطا تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظور
حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کے کاغزات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں جب کہ این اے 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گیے ہیں۔ حلقہ این اے 117 سے ہی لیگی رہنما عطا تارڑ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
ابرار الحق کے کاغذات منظور
این اے 117 گلوکار ابرار الحق کے کاغزات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے اکمل خان باری کے بھی کاغزات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔
آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی منظور
این اے 207 نوابشاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح لاڑکانہ سندھ سے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
اسی طرح حلقہ این اے 127 لاہور سے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ کے ہی حلقے این اے 194 سے جے یو آئی کے راشد محمود اور 196 سے جے یو آئی کے ناصر محمود کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں ان کا پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے الیکشن میں مقابلہ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی کے حلقہ این اے 248 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان کے کاغذات منظور
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 ملتان، این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ حلقہ 149 سے جاوید ہاشمی کے بھی کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔
جب کہ عبدالعلیم خان کے این اے 117 لاہور، این اے147 خانیوال اور پی پی 147 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 81 نوشہرہ سے استحکام پاکستان پارٹی کے ملک امیر حیدر سنگھا کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
لطیف کھوسہ، لیاقت بلوچ ، چوہدری نثارعلی کے کاغذات نامزدگی منظور
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سردار لطیف کھوسہ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، ن لیگ کے شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری ، غلام احمد بلور اور آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی منظور
لاہور میں پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ کے این اے 127 اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کے این اے 128 کے لیے کاغذات کی آج جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
غلام احمد بلور کے کاغذات نامزدگی منظور
پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) رہنما غلام احمد بلور کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
پرویز خٹک کے کاغذات نامزدگی منظور
الیکشن کمیشن نے این اے 33 نوشہرہ سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے ہیں۔
این اے 53 سے ن لیگ کے قمر السلام راجا، چوہدری نثارعلی خان، این اے 56 سے دانیال چوہدری، ناصر بٹ اور این اے 57 سے چوہدری عدنان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
این اے 246 سے ایم کیو ایم رہنما امین الحق، جاوید حنیف کے این اے 233، شیخ صلاح الدین کے این اے 248، شبیر احمد قائمخانی کے این اے 233 سے کاغذات نامزدگی منظو ر ہوئے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا، اختیار بیگ کے کاغذات منظور
سلیم مانڈوی والا اور اختیار بیگ کے این اے 241، جماعت اسلامی کے منعم ظفر خان کے این اے 247، عبدالرشید کے این اے 240 اور شکور شاد کے این اے 239 سے کاغذات منظور ہوئے ہیں۔
قمرالسلام، ناصف محمود، فیاض الحسن کے کاغذات نامزدگی منظور
راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 کے لیے قمر السلام راجہ، پی پی 16 کے لیے ناصف محمود، پی پی 17 کے لیے فیاض الحسن چوہان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی منظور
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی پی پی 19 سے منظور کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 راولپنڈی سے 30 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری دانیال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے سجاد خان کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 57 سے منظور ہوگئے۔
چوہدری عدنان کے بھی این اے 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ،چودھری عدنان نے آزاد حیثیت سے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
مریم اورنگ زیب کے کاغذات منظور
صوبائی الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگ زیب، زہرہ فاطمی، خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بھانجی شیزہ فاطمہ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ کے کاغذات منظور
الیکشن کمیشن میں انوشہ رحمٰن، عشرت جعفر، زیب جعفر، حنا پرویز بٹ، عظمیٰ کاردار، عظمیٰ بخاری، رابعہ فاروقی، زیب النساء اعوان اور رخسانہ شفیق کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، ثمینہ خالد گھرکی اور شاہدہ جبین کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
اقلیتی نشستوں کے لئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، طارق مسیح گل اورایڈن سہوترا کے کاغذات چیک کیے گئے۔
لاہور میں بدھ کو جماعت اسلامی، تحریک لبیک، اقلیتی اور جنرل نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
حنیف عباسی، دانیال چوہدری، عامر کیانی، شرجیل میر کے کاغذات منظور
حلقہ این اے 56سے لیگی رہنما حنیف عباسی اور دانیال چوہدری کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔
ادھر راولپنڈی میں این اے 55 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عامر کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں، جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے ہی امیدوار شرجیل میر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔
سراج الحق اور مولانا فضل الرحمان کے کاغذات منظور
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں
خرم دستگیر کے کاغذات نامزدگی منظور
گوجرانوالہ سے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کے این اے 78 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
حلقہ این اے 86 سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کے کاغذات نامزدگی منظور، سرگودھا سے ہی ن لیگ کے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے ، سرگودھا کے حلقہ این اے 86 سے کل 21 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ این اے 86 سے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، کوٹ ڈیجی سے منظور وسان، غوث علی شاہ، نواب وسان سمیت دیگر کے کاغذات منظور، پی ایس 72 سے 19 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے، فارم 32 جاری کر دیا گیا۔
حلقہ این اے 265 پشین سے آزاد امیدوار حاجی عبدالرؤف ترین اور پی بی 20 خضدار سے میر شفیق الرحمان مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
شاہ زین بگٹی کے کاغذات منظور
اسی طرح این اے 253 بلوچستان سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اسی حلقے سے میر دوستین ڈومکی اور سردار خان رند کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اسی طرح پی بی 9 کوہلو سے نواب جنگیز مری اور میر نصیب اللہ مری کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔
سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے 3 حلقوں سے کاغذات منظور
پی بی 21 حب سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ اسی طرح پی بی 22 لسبیلہ سے بھی اور این اے 257 لسبیلہ سے بھی جام کمال خان کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ جب کہ پی بی 21 حب سے سردار صالح بھوتانی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سردار محمد سلیم، ملک عامر ڈوگر کے کاغذات منظور
حلقہ این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے سردار محمد سلیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں اسی طرح رہنما پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کے این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ہیں۔
بلوچستان سے جمال رئیسانی ،کبیر احمد، صلاح الدین مینگل، فرید رئیسانی، حضور بخش اور سردار عبدالرزاق کے کاغذات منظور کیے گئے۔
اسلام آباد سے 75 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جہاں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے، این اے 48 سے 61 میں سے 39 کاغذات نامزدگی منظور 22 مسترد کر دیے گئے۔
این اے 48 سے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، راجہ خرم نواز، شیخ انصر عزیز، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے ہیں
اسی طرح حلقہ این اے 47 اسلام آباد سے مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں سے 36 کاغذات نامزدگی منظور 39 کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا گیا۔
حلقہ این اے 47 سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ن لیگ کے ذیشان نقوی، آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی، آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر اور خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔