بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار لیا ہے۔

ایف آئی اے یہ کامیاب کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیرنگرانی عمل میں آئی۔ جس کے نتیجے میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں علی نعمان اور قاسم رضا شامل ہیں۔ ملزمان فارن اسٹوڈنٹ پلائنر کے نام سے غیر قانونی ادارہ چلا رہے تھے، اور اس دوران ملزمان بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے وصول کر رہے تھے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بغیر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹ بھی وصول کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کے جعلی اشتہارات سوشل میڈیا پر لگاتے تھے، انہوں جعلسازی کے اس عمل کے دوران متعدد شہریوں کو لتھونیا بھجوانے کے نام پر فی کس 30 لاکھ روپے وصول کرنے کی کوشش کی۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جب کہ گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp