رانا ثنا اللہ اشتہاری نکلے، 2 کانسٹیبلز کو جان سے مارنے کی غرض سے گاڑی چڑھانے کا الزام

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عدالتی اشتہاری نکلے، گوجرانوالہ کے تھانہ اسٹیلائٹ ٹاؤن میں رانا ثنا اللہ بطور اشتہاری ملزم مطلوب ہیں۔

تھانہ اسٹیلائٹ ٹاؤن میں رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ( ایف آئی آر) میں رانا ثنا اللہ  پر پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے جلسے کے روز پولیس کو مزاحمت کرنے اور کنٹینرز کو زبردستی ہٹانے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر مقدمے میں یہ بھی الزام ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کے قافلے کی گاڑی نے 2کانسٹیبلز کو جان سے مارنے کی غرض سے گاڑی چڑھائی، اور رانا ثنااللہ اور دیگر نے کار سرکار میں مداخلت کی۔

ایف آئی آر کے مطابق 20اکتوبر 2020 کو رانا ثناء اللہ اور خرم دستگیر سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جب کہ گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے 5ملزمان کو 24اکتوبر 2023کو عدم ثبوت پر بری کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp