اہل علاقہ نے مجھے ’بونیر کی بیٹی‘ کا خطاب دیا ہے، ڈاکٹر سویرا پرکاش کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر سویرا پرکاش نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہی ہوں، پارٹی کی اسپورٹ تو مجھے حاصل ہی ہے، اس کے علاوہ مجھے دوسرے لوگ بھی کھلے دل سے حمایت کر رہے ہیں۔ میرے والد کا تعلق بھی سیاست سے تھا، اس کا فائدہ بھی مجھے مل رہا ہے۔ مجھے پشتو زبان کی وجہ سے بھی حمایت مل رہی ہے، اہل علاقہ نے مجھے بونیر کی بیٹی کا خطاب بھی دیا ہے۔ یہ میرے لیے قابل فکر بات ہے۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش نے بھارتی ٹی وی چینل ’آج تک‘ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، مجھے اپنے علاقے اور ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ اب بھی اقلیتی کمیونٹی جب چاہے مجھ سے رابطہ کرسکتی ہے، اگر میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی تو اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی کروں گی۔ یہی نہیں پاک بھارت کے تعلقات میں بھی پیشرفت کی امید کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کا تعصب برتا جاتا ہے۔ مجھے کبھی کسی نے احساس نہیں دلایا کہ میرا تعلق اقلیت سے ہے۔ ہمارے ملک کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، یہی نہیں ہمیں آئین و قانون میں بھی ہر قسم کی مذہبی اور اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

سویرا پرکاش کون ہیں؟

خیبرپختونخوا میں پہلی بار اقلیت سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون نے جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر سویرا پرکاش کا تعلق خیبر پختونخوا کے دور افتادہ ضلع بونیر کے علاقے ڈگر سے ہے۔ جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بھی تعلق رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش نے 2022 میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بونیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش گزشتہ کئی برس سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔

سویرا پرکاش پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ ان کا خاندان 3 دہائیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک سیاست میں سرگرم ہے۔ تاہم یہ پہلی بار ہے کہ اقلیتی برادری سے کوئی امیدوار جنرل نشست سے الیکشن میں حصہ رہا ہو۔ آر او آفس سے جاری لسٹ کے مطابق خاتون امیدوار نے پی کے 25 بونیر سے جنرل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ سویرا پرکاش واحد خاتون اور اقلیتی امیدوار ہیں۔ پی پی پی کے مطابق قیادت جلد امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ سویرا پرکاش کا نام مخصوص نشستوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے