کینیڈین شہر اونٹاریو میں پھلوں اور سبزیوں کے کاروباری مرکز کے ایک کارکن کی اس وقت چیخیں نکل گئیں جب اس نے میکسیکو سے آنے والے ’ٹومیٹلوں‘ کے ایک ڈبے میں حیرت انگیز طور پر سانپ کو دیکھا۔ سانپ میکسیکو سے اونٹاریو کینیڈا تک اسی ڈبے میں بند رہا اور سفر کرتا رہا۔
ٹورنٹو کینیڈا وائلڈ لائف سینٹرنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ٹرائے نامی فوڈ ٹرمینل کے ملازم نے مدد کے لیے وائلڈ لائف ہاٹ لائن پر اس وقت کال کی جب اس نے سبز ’ٹومیٹلوں‘ کا ڈبہ کھولا اور اس کی پہلی نظر ہی نارنجی اور بھورے رنگ کی شکل کے ایک سانپ پر پڑی۔
A Canadian employee was sorting through produce when he came across a snake among some green tomatillos he was unboxing. #TorontoWildlifeCentrehttps://t.co/HZgVOQsiNC pic.twitter.com/zHnZmVUs47
— Now Toronto (@nowtoronto) December 29, 2023
اس سانپ کی بعد میں شناخت شمالی میکسیکو کے علاقوں میں پائی جانے والی بلی کی آنکھوں والے سانپ کے طور پر کی گئی جو بظاہر میکسیکو سے کینیڈا پہنچنے والے سبزی اور پھلوں کے ڈبے میں کہیں سے گھس آیا تھا۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ سانپ کی صحت اچھی ہے لیکن وہ اب بھی اپنے آبائی گھر سے بہت دور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم فی الحال اس حادثاتی مسافر کو اس کے اپنے آبائی علاقے میں واپس بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔