انتخابات میں جو نتائج اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے، وہ عوام دینے کو تیار نہیں، جاوید ہاشمی

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں نامزد افراد میں جو عمران خان سے علیحدہ ہوگئے وہ بخشے گئے اور جو ساتھ کھڑے ہیں وہ بڑے مجرم قرار پائے۔ عمران خان اور شاہ محمود کی منتیں بھی کرلیں تب بھی وہ کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور  جو نتائج اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے عوام وہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ’موجودہ الیکشن کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے، ایک پارٹی کے 90 فیصد لوگوں کو اڑا دیا ہے اور جو باقی بچے ہیں ان کو بھی اڑایا جارہا ہے تو اس سے ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ہم پاکستان کا استحکام چاہتے ہیں یا استحکام پارٹی مانگ رہے ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’جو نتائج اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے عوام وہ نتائج دینے کو تیار نہیں ہیں اور اس (الیکشن) کے نتیجے میں جو حکومت بنے گی وہ بھی عدم استحکام کا شکار ہوگی‘۔ انہوں نے مزید کہا مہینے،2  سال اس سے بڑھ کر تو کوئی گیا ہی نہیں جو بھی حکومت ماضی میں بنی ہے خواہ وہ میاں صاحب کی ہو، بے نظیر کی ہو یا جس کسی کی بھی اسے ختم کرکے اپنی بنائی گئی جوزیادہ دیرتک نہیں چل سکی۔‘

’’عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا عظیم جرم بن گیا‘

سینیئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی واقعے میں نامزد تھے اور انہوں نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی وہ بخشے گئے لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑا رہنا بڑا جرم بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ نے 9 مئی کا بڑا ایشو بنایا ہوا ہے، کافی لوگ ہیں جو 9 مئی میں نامزد ہیں لیکن وہ انتخابات لڑ رہے ہیں، عمران خان کو تو 9 مئی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنے دیا جارہا لیکن کئی لوگوں کو اس مقدمے میں نامزد ہونے کے باوجود انتخابات لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے اب اس طرح انتخابات کا کیا تقدس رہ جائے گا؟

جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو 9 مئی کی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا اور پھر بعد میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تو اس کو انتخابات لڑنے کا حق بھی دے دیا جو کوئی انصاف نہیں، ہم 9 مئی کے واقعے کو مذاق بنا رہے ہیں۔

’عمران خان کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے‘

عمران خان کی ڈیل سے متعلق سوال کے جواب  میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ ’میں لکھ کر دیتا ہوں عمران خان کبھی بیرون ملک نہیں جائیں گے کیوں کہ ان کاباہرکچھ نہیں ہے اور ان کی ساری سیاست پاکستان کی ہے، سب کہتے تھے کہ وہ جیل میں ایک رات نہیں گزار سکتے‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مشکل زندگی تو جیل سے باہر تھی جیل میں تو آرام کی زندگی مل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود ملتان کے گدی نشین ہیں وہ کبھی جیل کے قریب سے بھی نہیں گزرے لیکن کیا وہ کبھی کہتے ہیں کہ انہیں باہر نکالو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی منتیں کر لو وہ کبھی باہر آنے کے لیے نہیں کہیں گے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ’عمران خان نے جموہریت کا راستہ اختیار کر لیا ہے اور عوام کے ساتھ رابطے کا جو راستہ کا اختیار کر لیا ہے میں لکھ کر دیتا ہوں وہ کبھی پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔‘

’تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لوں گا‘

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ’ میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لوں گا، آزاد کھڑا رہوں گا اور جیتنے کے بعد بھی آزاد ہی رہوں گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان آئین و قانون کے مطابق چلیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے اور نواز شریف نے قانون کی حکمرانی کی بات کی تو ان کا ساتھ دیں گے خواہ اس کی انہیں (نواز شریف) ضرورت ہو یا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر