سندھ ہائیکورٹ : عورت مارچ پر پابندی کی درخواست مسترد

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائی کورٹ نے عورت مارچ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی ۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے عورت مارچ کے خلاف درخواست ابتدائی دلائل سننے کے بعد مسترد کردی اور درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

درخواست گزار بسمہ نورین عرف امیر جہاں نے سندھ ہائی کورٹ میں عورت مارچ کے انعقاد کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعرے ہمارے معاشرے کے خلاف ہیں ، اس لئے عورت مارچ پر پابندی لگائی جائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ درخواست گزار نے جن نعروں پراعتراض کیا ، ان میں ایسی کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں، درخواست دائر کرنے کا مقصد شہرت حاصل کرنا ہے۔ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جا سکے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی کا حق دیتا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اور حکم دیا کہ درخواست گزار جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔

 دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر بشیر نے لاہور میں عورت مارچ پر پابندی کے خلاف منتظمین کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ یاد رہے کہ  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟