پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو کس نے رلا دیا؟

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنی عمر کے 20 سے زیادہ سال ڈراموں اور فلموں میں کام کرتے گزارے ہیں۔ ہر اداکار کی طرح ہمایوں سعید نے بھی اپنے کام میں اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کا اکثر کام ان کے مداحوں کو پسند ہی آیا ہے اور ان کے مداح ان پرعموما تنقید کم ہی کرتے ہیں۔

ہمایوں سعید مقبول کیوں ہیں؟

دنیا ٹی وی کے کامیڈی پروگرام ’مذاق رات‘ میں اداکار ہمایوں سعید نے اپنی زندگی اور کام سے متعلق بہت سی باتوں سے پردہ اٹھایا، انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کے سفر کے آغاز سے لے کے دھوکے کھانے تک ہر چیز کے بارے میں کھل کر بتایا۔

ہمایوں سعید نے پروگرام کے میزبان سے گفتگو میں بتایا کہ ’جب میں انڈسٹری میں نیا نیا آیا تھا تو میرا بہت سے دھوکے باز لوگوں سے واسطہ پڑھا، وہ اکثر کام کے نام پہ مجھ سے پیسے لے لیتے، اور میرا نقصان ہوتا تھا۔‘

ڈراموں اور فلموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ اگر آپ نے شوبز میں کامیاب ہونا ہے یا اپنا نام کمانا ہے تو اچھا کام ملنے کا انتظار کریں۔

اس سے ان کا مطلب تھا کہ جلد بازی میں اور پیسے کمانے کے چکر میں لوگ اکثر غلط فیصلے کر لیتے ہیں جو بعد میں ان کے لیے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

ہمایوں سعید کا پسندیدہ کردار کیا ہے؟

ہمایوں سعید نے گفتگو میں بتایا کہ ’دل لگی‘ ڈرامے میں جو ان کا کردار تھا، وہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

میزبان نے جب پوچھا کہ ہمایوں سعید سب سے زیادہ دنیا میں کس سے ڈرتے ہیں تو انہوں نے ہنس کر کہا کہ وہ اپنی بیوی سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔

ان کی اہلیہ سمینا ہمایوں سعید ہیں جو خود ایک بہت نامور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس ’نیکسٹ لیویل انٹرٹینمنٹ‘ نے (پچھلے کچھ سالوں میں) بہت سے نوجوان اداکاروں کو پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ہمایوں سعید کیوں کامیاب ہیں؟

ہمایوں سعید کے مطابق ان کی سب سے بڑی کامیابی فلمیں یا ڈرامے نہیں بلکہ ان کے خاندان کا ان سے خوش ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک ان کے ماں باپ زندہ تھے، تب تک وہ ان سے (ہمایوں سعید) سے بہت خوش تھے اور ان کے کام کو بھی سراہتے تھے۔

ہمایوں سعید کو دھوکہ کس نے دیا؟

اس موقع پر ہمایوں سعید نے اپنی نجی زندگی کے راض سے پردہ اٹھایا اور ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شادی سے قبل کم عمری میں وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، انہیں وہ ڈرائیونگ سکھاتے تھے اور گاڑی پر اس لڑکی کو ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے اور وہ لڑکی اپنے گھر والوں کو کہتی تھی کہ انہیں ہمایوں سعید پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ فلاں لڑکے سے محبت کرتی ہیں اور وہ آج سے ان کی ہوگئی ہیں۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ لڑکی کی کی بات پر وہ بہت افسردہ ہوئے اور پھر ایک دوست کو بات بتاتے وقت وہ حد سے زیادہ روئے تو ان کے دوست بھی ان کے ساتھ رو پڑے۔

’پہلی محبت میں دھوکا ملنے کے غم میں وہ ایک سال روتے رہے، پھر انہوں نے اس لڑکی کو بھلا دیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے