پاکستان میں دھند کب تک ڈیرے جمائے رکھے گی؟

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے میدانی علاقوں خصوصاً پنجاب کے میدانی علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے تاہم رواں سال اسموگ کے ساتھ فوگ (دھند) نے بھی بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رخ کیا ہے، آج تیسرا روز ہے کہ اسلام آباد میں دھند نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

دھند سے کون سی موٹرویز متاثر ہیں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوابی سے پشاور، صوابی سے اسلام آباد موٹرویز(M1) پر دھند چھائی رہے گی، ایم 2 پر اسلام آباد سے لاہور، اسلام آباد سے کلر کہار، کلر کہار سے پنڈی بھٹیاں موٹروے دھند کی لپیٹ میں رہے گی، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم موٹروے پر بھی آج دھند کے ڈیرے ہیں۔

ایم11 سیالکوٹ سے لاہور، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے ملتان پر بھی دھند چھائی ہوئی ہے، ایم5 ملتان سے سکھر اور ایم9 حیدر آباد سے کراچی موٹروے پر بھی اس وقت دھند کے ڈیرے ہیں۔

نیشنل ہائی ویز پر بھی دھند کے ڈیرے

اسلام آباد سے کھاریاں((N1 ہائی وے پر بھی دھند چھائی رہے گی، کھاریاں سے لاہور (N5-2)، لاہور سے ملتان N5-3، ملتان سے رحیم یارخان N5-4، رحیم یار خان سے کراچی N5-5، گھوٹکی سے حیدرآباد N5-6، جیکب آباد سے روہڑی N6، کراچی سے لسبیلہ N25، کراچی سے پشین N25، کراچی تو مسلم باغ N50 اور جیوانی سے گوادر N10 پر اور متصلہ علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند برقرار رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے کئی دنوں تک مسلسل خشک موسم کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

04 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 05 جنوری تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔ 04 اور05 جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور اقدامات

شدید دھند کے باعث دن کے معمول کے درجہ درجہ حرارت 03 سے 05 ڈ گری سینٹی گر یڈ کم رہیں گے اور دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

شدید دھند صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے، شدید دھند کے باعث پروازیں، ریلوے اور ہائی ویز اور موٹر ویز کے آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں، اسلام، آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید دھند کے باعث شہریوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں