اسلام آباد میں شدید دھند کے ڈیرے، 19 پروازیں منسوخ

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید دھند نے ڈیرے جما دیے، صبح سویرے شدید دھند کے باعث درجہ حرارت بھی 4 ڈگری تک گر چکا تھا۔ دھند کے باعث آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا، اور  مختلف ائیرپورٹس کی 19 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ 6 پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کی گئیں۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق آج اسلام آباد کی 4 غیر ملکی پروازیں کراچی اور لاہور اتاری گئیں، دبئی سے پی کے 134 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی ایف 747 کو ری روٹ کرکے کراچی اتارا گیا۔ پی آئی اے کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 ابوظہبی اسلام آباد کی پرواز پی کے 162، جدہ ملتان پی کے 840 کو لاہور لینڈ کرایا گیا جب کہ دبئی لاہور کی پرواز پی کے 204 کو اسلام آباد میں اتارا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد گلگت، اسکردو کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ سیالکوٹ بحرین، دبئی کی 4 غیرملکی پروازیں اور لاہور جدہ سعودی ائیر لائن کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ لاہور سے جدہ، دبئی، نجف، کراچی اورریاض کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

اس کے علاوہ دوحہ، دبئی، جدہ بحرین ارومکی کی پروازیں اسلام آباد سے وقت پر اڑان نہ بھرسکیں۔ موسم میں خرابی کی وجہ سے جمعہ کے روز 45 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں سے 15 متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں۔

واضح رہے سال کے پہلے 20 دن میں موسمی خرابی اور دھند کے باعث 535 پروازیں منسوخ اور 125 سے زائد متبادل ائیر پورٹ پر لینڈ کرائی جاچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار