امریکی شہر لاس ویگاس کی ایک عدالت میں ایک ملزم سزا کا سنتے ہی خاتون جج پر حملہ آور ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون جج میری کے ہولتھس نے ملزم ڈیوبرا ڈیلون ریڈن کو جیسے ہی واضح کیا کہ وہ تشدد کے الزام میں انہیں جیل بھیجنے والی ہیں تو ملزم بجلی کی سی تیزی سے خاتون جج پر لپکا اور انہیں سیٹ سے نیچے گرا تشدد کرنے لگا۔
اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود عدالتی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کیا اور جج کو اس کے شکنجوں سے آزاد کرایا۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
Criminal justice reform on the attack! Hope the judge is OK. pic.twitter.com/4GjHarKGqp
— T Wolf 🌁 (@Twolfrecovery) January 4, 2024
بدھ کے روز پیش آئے اس واقعہ میں جج کو کوئی چوٹ نہیں آئی البتہ ایک اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجنا پڑا۔ واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔ جیل ریکارڈ کے مطابق ملزم پر اب سرکاری افسر (جج) پر تشدد کا الزام بھی عائد کردیا گیا ہے۔
Related Posts
واقعہ سے پہلے کمرہ عدالت میں ملزم نے جج سے استدعا کی تھی کہ وہ ایک ایسے فرد ہیں جو ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا ان کے ساتھ سختی سے پیش نہ آیا جائے۔
ملزم نے مزید کہا، ’میں بغاوت کرنے والا شخص نہیں، میرے خیال میں مجھے جیل نہیں بھیجنا چاہیے، لیکن اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو آپ جیسا آپ منساب سمجھیں فیصلہ کریں۔‘
تاہم جب جج نے ملزم کو بتایا کہ وہ انہیں قصوروار مانتی ہیں تو ملزم ان پر حملہ آور ہوگیا۔ ملزم کے گزشتہ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ نومبر میں ملزم کا نفسیاتی معائنہ کیا گیا تھا جس میں تسلیم کیا گیا تھا کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔