فاسٹ بولر عامر جمال نے کیا اہم منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے؟

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے وہ کردیا جو آج تک کوئی پاکستانی بولر نہ کرسکا، ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں 18 وکٹیں اپنے نام کر لیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر عامر جمال نے ٹیسٹ میچز میں ڈیبیو کرنے کے ساتھ ہی اہم ریکارڈ اپنے نام کردیا ہے،عامر جمال پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز(2 یا 2 سے زیادہ میچز) میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آل راؤنڈر پرفارمنس دی ہے، 27 سالہ کھلاڑی نے آسٹریلیا کے جاری دورے میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹیں حاصل کی، دوسرے میچ میں 4 اور تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسی طرح عامر جمال اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں ففٹی پلس سکور اور 5یا زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر جمال اورمیر حمزہ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں پاکستان کی جانب سے آخری وکٹ میں 86رنز بنا کردوسری بڑی پارٹنرشپ قائم کی ہے، عامر جمال نے 82 رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp