لاہور کے علاقے اچھرہ میں آتشزدگی، 4 بہن بھائی ہلاک

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے اچھرہ میں بابا اعظم چوک کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی کے حادثے میں 4 بہن بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کمرے میں موجود جلتے ہوئے چولہے سے لگی، جس نے ایک ہی کمرے میں رہنے والے پورے خاندان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مذکورہ خاندان اس اکلوتے کمرے میں ہی باورچی خانہ بھی رکھتا تھا۔

جھلس کر ہلاک ہونیوالوں 4 بہن بھائیوں کی شناخت 12 سالہ ایمان فاطمہ، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون خانہ واش روم جاتے ہوئے کمرے میں موجود چولہا جلتا ہوا چھوڑ گئیں، جس کے باعث کپڑے کے ایک ٹکڑے میں آگ لگ گئی، جس نے تیزی سے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کمرے کے ایک طرف فائبر گلاس کی دیوار بھی جل گئی، جس سے بچوں کے لیے بروقت امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آتشزدگی کے اس جان لیوا واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے آتشزدگی کے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا افغان شہریوں کو کانگو یا طالبان کے زیرِ کنٹرول افغانستان واپس بھیجنے پر غور کر رہا ہے

اقوام متحدہ کی وارننگ، چرنوبل کے قریب فوجی کارروائیاں تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں

ایران کا اصل امتحان جنگ کے بعد ہوگا

اسپیس ایکس اور پاکستانی نژاد ماہر کی اے آئی کمپنی کا معاہدہ، 60 ارب ڈالر میں خریداری کا امکان

فرانس اور پولینڈ کی روس کے خلاف جوہری مشقوں کی تیاری، کشیدگی میں اضافے کا خدشہ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ایران کا اصل امتحان جنگ کے بعد ہوگا

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج