اعظم یا شاداب خان ، کس کا پوز اچھا ہے؟

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید دلچسپ ہوتا جا رہا ہے ، کرکٹرز سے لے کر پی ایس ایل کے پریزنٹرز تک سب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑنے کی تگ و دو میں ہیں وہیں صارفین بھی کھلاڑیوں کی پوسٹس پر خوب تبصرے کر رہے ہیں جس سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کا ماحول انتہائی خوشگوار ہے۔

ایسی ہی ایک دلچسپ اور خوشگوار گفتگو تب ٹوئٹر کی زینت بنی جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار بلے باز اعظم خان نے اپنی اور کپتان شاداب خان کی تصاویر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی، پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی پاکستان مونومنٹ کے سامنے لیٹ کر پوز دے رہے ہیں ، اعظم خان نے ٹوئٹ میں لکھا کس نے اچھا پوز دیا؟ ووٹ کریں


اعظم خان کے ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی اور پھر طنز و مزاح اور دلچسپ تبصروں کا ایک طوفان برپا ہوگیا۔ اعظم خان کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف دھواں دار میچ وننگ اننگز کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے ان کی تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا اعظم خان اپنے والد کی ٹیم کو برباد کرنے کے بعد

کسی کو شاداب خان کا پوز پسند آیا تو کسی کی نظر میں اعظم خان کول لگ رہے ہیں ، وہیں کچھ لوگوں کو فوٹوگرافر سے شکایات تھی،اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا تصویر جس نے بنائی ہے اس کو کریڈٹ جانا چاہیے، بیچارے شاداب کی جان بوجھ کر ایسی تصویر بنائی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لگاتار فتوحات اور اعظم خان کی شاندار کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا انسان کو اتنے میچز بھی نہیں جیتنے چاہییں


یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میں سے 5 میچز جیت چکی ہے جبکہ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی