چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت سننے کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تو داخلی دروازے پر انہیں پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ باہر نکلتے دکھائی دیے، بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر طنزاً قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا؟ ‘
لطیف کھوسہ قریب آئے تو بلاول بھٹو زرداری گرمجوشی سے ان کے ساتھ بغل گیر ہوئے اور دونوں نے ایک دوسرے کا مختصراً حال احوال پوچھا، ساتھ ہی ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ شدید رش کی وجہ دونوں رہنماؤں کو آگے بڑھنا پڑا۔
سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت سے قبل دلچسپ صورتحال
بلاول بھٹو اور لطیف کھوسہ آمنے سامنے
دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا، بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کو دیکھ کر نعرہ لگا دیا، دونوں بغل گیر ہوگئے pic.twitter.com/cKPBzlnmy4
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) January 8, 2024
لطیف کھوسہ نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی ہے، اس سے قبل وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں تھے اور پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب بھی مقرر کیے گئے تھے۔
عمران خان کا مقدمہ لڑنے پر انہیں پیپلز پارٹی نے شوکاز بھی جاری کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی میری جماعت ہے اور مجھے کوئی اس سے باہر نہیں نکال سکتا۔ تاہم عمران خان کی خواہش پر وہ پارٹی میں شامل ہوئے اور آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل الیکشن میں امیدوار بھی ہیں۔